ملتان:چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  ملتان:چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

ملتان (وقائع نگار)چورہی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ نامعلوم افراد سیف اللہ کے چوبارے کے تالے توڑ کر 3 لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔سٹی جلالپو ع میں نامعلوم افراد تنویر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر اڑ ھائی لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔پولیس لائن ملتان سے پولیس ملازم علی کا موبائل فون چوری ہوگیا۔تھانہ قطب پور کے علاقہ ناگ شاہ چوک پر نامعلوم افراد نے عاشق سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔صدیق آباد سے احسان کی مو ٹرسائیکل چو ری ہوگئی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ راحت باد میں نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر احمد سے موٹرسائیکل چھین لی۔پل کالرو میں نامعلوم افراد نے عمران کی دکان کے تالیتوڑے اور 90 بوری کھل چوری کر لی۔رنگیل پو ر سے قندیل کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔واپڈا ٹاون سے اجمل کا موبائل فون چھین لیا گیا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ کے بلاک میں نا معلوم افراد غفور کے گھر داخل ہوئے اور گھر سے ایک لاکھ 40 ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔تھانہ بی ذیڈ کے علاقہ ننگانہ چوک پر ٹیوب ویل میں نہاتے افراد کے 33 موبائل فون چوری ہوگئے ان افراد نے ایک بیگ میں موبائل ڈال کر رکھے جو نامعلوم شخص نے چوری کر لیا۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ محمودآ باد سے نامعلوم افراد نے عمر کی ساڑھے 4 لاکھ مالیت کی کار چوری کر لی۔قیصر آباد سے شعیب کا رکشہ چوری ہو گیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے یوسف کے گھر سے 1 لاکھ 20 ہزار مالیت کا سامان چوری کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -