صنعتی وتجارتی اداروں کے مالکان کوسوشل سیکورٹی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

  صنعتی وتجارتی اداروں کے مالکان کوسوشل سیکورٹی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے محکمہ سوشل سیکورٹی حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے صنعتی وتجارتی (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

اداروں کاسروے فوری مکمل کرکے رپورٹس بھجوائیں ذرائع کے مطابق حکومت نے مزدوروں اورکارکنوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام صنعتی وتجارتی اداروں کے مالکان کوسوشل سیکورٹی رجسٹریشن لازمی کروانے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے سروے رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں حکومتی احکامات پرضلعی حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -