وہوا: طوفان، شدید بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی، آسمانی بجلی کا دھماکہ، نوجوان جاں بحق

  وہوا: طوفان، شدید بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی، آسمانی بجلی کا دھماکہ، ...

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا اور نواحی قصبات لکھانی، دولت والا، مڑھا،جروار، باجھہ، مٹھوان کاٹھ گڑھ،کوہر،سکندر آباد، مندھریں،ڈگروالی،بھرانی کوتانی، شادیوالاسمیت درجنوں قصبات میں طوفان بادوباراں اور شدید بارش نے تباہی مچادی، آسمانی بجلی گرنے سے بستی کالو والا کا رہائشی نوجوان محمد اسامہ ولد نذیر احمد بگھہ قیصرانی جاں بحق ہوگیا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے آنے والی شدید آندھی(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

سے متعددمکانات اور دکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئیں جبکہ کئی تناور درخت اور بجلی کے پول جڑوں سے اکھڑ گئے اور آہنی گیٹ گرگئے گھروں کی چھتوں پر رکھی اور واٹر سپلائی سکیم کی سولر پلیٹیں اڑ گئیں جبکہ درختوں سے گر کر سینکڑوں پرندے ہلاک ہوگئے مٹھوان میں مرغی کے انڈے کے سائز کے اولے پڑے جس سے چراہ گاہوں میں موجود درجنوں مویشی لاپتہ ہوگئے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آجانے سے درجنوں پہاڑی اور میدانی قصبات کا وہوا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جسے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جاسکا۔

آندھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -