بوسیدہ اورخطرناک عمارتوں کے سروے کے لیے قائم کمیٹیاں غیرفعال

      بوسیدہ اورخطرناک عمارتوں کے سروے کے لیے قائم کمیٹیاں غیرفعال

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پررحیم یارخان (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

سمیت صوبہ بھرمیں بوسیدہ اورخطرناک عمارتوں کے سروے کے لیے کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں تاہم حکومتی ہدایات کے باوجودضلعی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹیاں فنکشنل ہوسکیں جس کی وجہ سے ضلع بھرمیں قائم بوسیدہ اورخطرناک عمارتوں کاسروے مکمل نہ کیاجاسکاہے ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سمیت ضلع بھرمیں ایک ہزارسے زائدعمارتیں بوسیدہ اورخطرناک قراردی جاچکی ہیں جن میں سے متعددعمارتیں سرکاری ہیں لیکن ضلعی حکومت ان عمارتوں کاسروے کروانے کے ساتھ ساتھ فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرکے اس پرعملدرآمدکروانے میں عدم دلچسپی لے رہی ہے حکومتی بے حسی کی وجہ سے یہ عمارتیں کسی بھی وقت بڑاسانحہ رونماکرسکتی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کرفوری سروے مکمل کرانے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -