نشتر:من پسند ٹھیکیدار کو پیشگی ادائیگی کاانکشاف

  نشتر:من پسند ٹھیکیدار کو پیشگی ادائیگی کاانکشاف

  

ملتان (وقائع نگار)پیپرا رولز کے برعکس من پسند ٹھیکدار کو کروڑوں روپے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کی بے پیشگی ادائیگی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔حالانکہ ہسپتال کو جنرل سٹور ایٹمز سپلائی کرنا والا ٹھیکدار ایکیومنٹ کی خریداری نہیں کرسکتا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال میں رانا اجمل نامی ٹھیکدار عرصہ دراز سے جنرل سٹور ایٹمز سپلائی کر رہا تھا۔جسکو نوازنے کی خاطر نشتر ہسپتال انتظامیہ نے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد رقم کی ایڈوانس رقم کی ادائیگی پیپرا رولز کے برعکس کردی ہے۔اس رقم کے ذریعے مذکورہ من پسند ٹھکیدار نے بغیر کسی شکایت کے متعلقہ افسران کو انکا حصہ پہنچاتا رہے گا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے۔کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے جان بوجھ کر اے ایم ایس پرچیز نشتر ہسپتال کے عہدے پر گریڈ 17 کا جونئیر ترین ڈاکٹر کو تعینات کیا ہوا ہے۔جو ناتجربہ کار ہے۔اور اسکے ذریعے اہم امور کو نمٹایا جاسکے۔ذدائع کے مزید مطابق نشتر ہسپتال کا فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بھی مذکورہ ادائیگی کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے۔اس حوالے سے جب نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔اگر ایسا ہوا ہے کہ ذمے دار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اسی طرح نشتر ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس غضنفر عباس سے پوچھا گیا۔تو انہوں نے کہا میرے علم میں ایسی کوئی ادائیگی نہیں ہے۔لیکن میں پھر بھی پتہ کرواتا ہوں۔جبکپ دوسری جانب طبی حلقوں کا کہنا ہے کروڑوں روپے کی پیشگی ادائیگی نشتر ہسپتال کہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔جو کہ غلط ہے۔

شاہد بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -