نشتر آئسولیشن وارڈ کی ہیڈنرس شازیہ خلیل کیلئے ایوارڈ

نشتر آئسولیشن وارڈ کی ہیڈنرس شازیہ خلیل کیلئے ایوارڈ

  

ملتان(وقائع نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے نشتر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کرونا آیئسولیشن وارڈ کی ہیڈ نرس شازیہ خلیل کو بیسٹ نرس ہونے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پرہیڈ نرس شازیہ خلیل نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی خدمات پر یہ ایوارڈ مجھے نہیں نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری و دیگر انتظامیہ کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔کرونا مریضوں کیلئے نشتر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے کرونا آیئسولیشن وارڈ میں 100 دنوں میں ایک بھی چھٹی نہیں کی اور اس وارڈ کو فعال ہویے بھی سو دن ہی گزرے ہیں۔تمام کرونا کے مریضوں کو طبی امداد دیتے ہویے اس بیماری کو شکست دینے کیلئے فائٹ کی گئی۔جس پر نشتر انتظامیہ نے مرا نام بیسٹ نرس کے ایوارڈ کیلئے فائنل کیا۔شازیہ خلیل نے مزید کہا کہ کرونا بیماری پر پاکستانی عوام احتیاطی تدابیر اور سوشل فاصلہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے قابو پایا جا سکتا ہے۔انکو بیسٹ نرس کا ایوارڈ ملنے پر پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری ڈی ایم ایس ڈاکٹر معظم۔سپریٹنڈنگ نرسنگ میڈم سلمہ۔کوثر پروین ودیگر شعبہ نرسنگ سے وابستہ سینئر ہیڈ نرسز نے مبارکباد دی ہے۔ کرونا آیئسولیش وارڈ میں لگاتار سو دن بہترین ڈیوٹی کرنے پر بیسٹ نرس کا ایوارڈ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ہیڈ نرس شازیہ خلیل کو دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -