محکمہ صحت:ڈینگی ورکرز کی بوگس بھرتی حاضری ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

محکمہ صحت:ڈینگی ورکرز کی بوگس بھرتی حاضری ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

  

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان میں ڈینگی ورکروں کی بوگس (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

بھرتی کی شکایت کا معاملہ سامنے آیاہے۔سی ای او ہیلتھ نے تمام انچارجز کو ڈینگی ملازمین کی حاضری و چھٹیوں کا رجسرڈ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان افس میں ویکسی نیٹرز کی میٹنگ میں ہوئی ہے۔جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک۔ڈاجٹر عطاء الرحمن سمیت دیگر شامل تھے۔میٹنگ میں افسران نے ڈینگی ورکروں کی بوگس بھرتی پر برہمی اظہار کیا۔جبکہ انچارجز نے ڈینگی پروگرام میں۔ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین میں بوگس بھرتی کے جواز کو غلط قرار دیا ہے۔ڈاکٹر ارشد ملک نے اس موقع پر کہا ہے کہ ڈینگی ورکروں کا شفاف چھٹی اور حاضری کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -