نااہل حکمران سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھناچاہتے ہیں،ناہید عباس
بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) نیب کو سیاسی جماعتوں کو بلیک میل کر نے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، قائد آصف علی زرداری پر فر د جرم کا عائد کیا جانا بلیک میلنگ کی انتہا ہے، نااہل حکمران سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی روانی کے خلاف کوئی سازشیں کامیا ب نہیں ہو نے دے گی،ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنماء، سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ نے گزشتہ روز دھرالہ ہاؤ سں میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ قائد آصف علی زردادری پر نیب کی جانب خودساختہ منی لانڈرنگ کیس میں فرد جر م کاعائد کیا جانا درحقیقت پارٹی قیادت کو پابند سلاسل رکھنے کی حکومتی سازش کوعیاں کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جسکی قیاد ت اور کارکنوں نے بد ترین آمریت میں بھی کلمہ حق بلند رکھتے پھانسی سمیت کال کوٹھڑی کی سزائیں قبلول کیں مگرجمہوری عمل کی روانی کو متاثرنہ ہو نے دیا، انہوں نے کہا کہ مو جودہ نااہل حکمران ملک میں حق وسچ کی آواز دبا کر بدترین آمریت مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر پیپلز پارٹی حکومتی مکر وہ عزائم کی راہ روکنے اور جمہوری عمل کے تسلسل کوجاری رکھنے کے لئے اپنی روایا ت برقراررکھتے حکومتی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، انہو ں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا مو جودہ سلیکٹڈ حکومت کے بس سے باہر ہو چکا ہے، اجلاس سے ملک نوید عبا س دھرالہ،مہررضوان ہانسلہ،مہررمضان چندا، اظہرعلی بھنگو سمیت دیگر عہدیدارو ں نے بھی خطاب کیا۔
دھرالہ