لاہور، کراچی،شالیمار ایکسپریس بند کرنیکی تیاریاں، مسافروں میں تشویش

لاہور، کراچی،شالیمار ایکسپریس بند کرنیکی تیاریاں، مسافروں میں تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ لاہور کراچی لاہوربراستہ فیصل آبادچلنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کورواں ماہ 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
اس کے متبادل کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر موہن جو دڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شالیمارایکسپریس کی بندش پر تاجر برادری اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاجر برادری اور مسافروں نے وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد سے مطالبہ کیاہے کہ شالیمار ایکسپریس کو بند نہ کیا جائے کیونکہ شالیمار ایکسپریس صبح کے اوقات میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور، سمہ سٹہ اور نواب شاہ، حیدرآباد اور کراچی کے درمیان سفری سہولت فراہم کرنے والی واحدٹرین ہے۔شالیمار ایکسپریس لاہور اور کراچی دونوں شہروں سے صبح 6 بجیروانہ ہوتی ہے اور دن کے اوقات میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے کاروباری افراد اور عام مسافر اس ٹرین سے سفر کرتے ہیں۔ جس سے ریلویاور عوام دونوں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ٹرین24گھنٹے کے دوران میں صبح کے اوقات میں چل کر ساڑھے بارہ بجے رات اپنی منزل پر پہنچ جاتی ہے۔دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بند کرنے کیلئے رپورٹ تیار کی ہے، ریلوے نیٹ ورک پر چلنے والی تمام ٹرینیں اس وقت مالی خسارے میں چل رہی اور ان حالات میں ریلوے کاروباری باری افراد اور عام افراد کو سفری سہولتیں اور ریونیو حاصل کرنے کی بجائے چلتی ہوئی ٹرین کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ریلوے کے مزید مالی خسارے کاباعث ہوگا۔