نشترمیڈیکل یونیورسٹی،وی سی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا وینٹی لیٹرپرمنتقل

    نشترمیڈیکل یونیورسٹی،وی سی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا وینٹی لیٹرپرمنتقل

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مصطفے کمال پاشا کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو کرونا کے مرض میں کچھ دن پہلے ابدالی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔نجی ہسپتال میں انہوں نے اپنی نرسنگ کیئر کیلئے نشتر ہسپتال سے دو میل نرس کی خدمات لیں۔ہسپتال میں داخل ہونے بعد انکی سیچوریشن اور ایکسرے رزلٹ دن بدن خراب آنا شروع ہوگئے۔جبکہ وہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں پہلے سے ہی مبتلا تھے۔ گزشتہ روز انکی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انکی اے بی جیز رزلٹ۔چیسٹ ایکسرے۔اور سیچوریشن مزید خراب ہونا شروع ہوگئی اور انکو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کی رائے پر انکو وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق انکو بہت پہلے ہی وینٹ پر شفٹ ہونا چاہیئے تھا مگر مصطفے کمال پاشا وینٹ پر جانے سے انکار کرتے رہے اور ہائی فلو آکسیجن پر ہونے کے باوجود خود اے سانس لینے کی تمام تدابیر اختیار کرتے رہے۔اور گزشتہ روز سے انکی حالت زیادہ خراب ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انکا بی پی خطرناک حد تک ڈاون ہوگیا ہے۔انکے پھیپھڑے سخت ہوگئیہیں اور وینٹ بھی سہی طور پر سانس کی فراہمی نہیں کررہا۔انکی ناک سے خون کا بہاو جاری ہے۔اور بلڈ ودیگر تمام پیرا میٹرز رزلٹ اپ ڈاون اور غیر تسلی بخش ہیں۔موجودہ صورتحال میں وائس چانسلر کے لواحقین کی طرف سے شعبہ میڈیکل سے ودیگر دوست احباب سے انکی صحت کی بہتری کیلئے دعاوں کی اپیل کی گئی ہے۔پائینئر یونٹی کے عہدیداروں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا کہ تشویش ناک حالت پر حکومت سے بہترین علاج کیلئے مدد مانگ لی ہے۔انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا جنوبی پنجاب کے پورے خطے کی پہچان ہیں اور جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ ہیں انہیں علاج کی بہترین سہولیات فوری مہیا کی جائیں،نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض گائنی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے کہا ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی حالت کورونا کی وجہ سے تشویشناک ھے اور وہ ملتان کے ایک نجی ھسپتال میں زیر علاج ہیں ھم وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی عثمان بزدار، وزیر صحت یاسمین راشد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاھور یا ملک کے کسی بہترین ھسپتال منتقل کر کے ایچ ایف او وی یا ای سی ایم او جیسی جدید وینٹیلیٹری سہولیات دی جائیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، محکمہ تعلیم کاریکارڈ مہیاکرنے کیلئے افسروں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی

خانیوال (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع خانیوال(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

چوہدری محمد زاہد نے بتایا کہ سی ای او ایجوکیش رمضان راشد نے ضلع بھر کے سکولز اور ایلنمنٹری، سکینڈری ودیگر دفاتر کے افسران و عملہ کو ہر صورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ضلع خانیوال محکمہ تعلیم کا مکمل ریکارڈ مہیا کیا جائے۔ سی ای او ایجوکیشن رمضان راشد نے چھٹی کرنے والے اور بروقت ریکارڈ میہا نہ کرنے والے افسران و عملہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -