وزیراعلیٰ کا13جولائی کو ٹبہ سلطان پور کادورہ متوقع

  وزیراعلیٰ کا13جولائی کو ٹبہ سلطان پور کادورہ متوقع

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کا 13جولائی کو ٹبہ سلطان پور کا دورہ متوقع ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورہ کے دوران دانش اسکول کا افتتاح کرنے کے ساتھ شہرکی تعمیر ترقی کے لیے اہم اعلان بھی کرسکتے ہیں تفصیل کے مطا بق وزیراعلیٰ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے دانش اسکول اتھارٹی پنجاب کی چئیرپرسن کو دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کو جلد فنکشنل کر نے کے حکم کے بعد دانش اسکول کی تعمیر میں رہ جانے والے کام تیزی کے ساتھ مکمل کیے جارہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا13جولائی کو ٹبہ سلطان پور کا دورہ بھی متوقع ہے اس دورا ن وزیراعلیٰ پنجاب دانش اسکول کا افتتاح کر نے کے ساتھ شہر کی تعمیر ترقی کے لئے اہم منصوبوں کا اعلان بھی کرسکتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کی صورت میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کی رہائش گاہ اڈا درپور میں بھی جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -