ملتان:300بستر پرمشتمل نیا ہسپتال بنانے کاحتمی فیصلہ

  ملتان:300بستر پرمشتمل نیا ہسپتال بنانے کاحتمی فیصلہ

  

ملتان (وقائع نگار) گورنمنٹ پنجاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے ملتان میں تین سو بستروں پر مشتمل ایک نیا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے لئے ملتان میں غلہ منڈی کے قریب محکمہ فوڈ کی اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل وزیر اعلی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔جس میں شرکاء نے مذکورہ ہسپتال بنانے کی متفقہ رائے کا اظہار کیا۔جبکہ دوسری جانب تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کا پی سی ون محکمہ صحت آیندہ چند دنوں میں تیار کرنا شروع کردے گی۔ واضح رہے غلہ منڈی کے پاس نیا تعمیر کیئے جانے کے بعد مریضوں کا زیادہ رش اس طرف مڑ جائے گا۔اور بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہوگی۔

حتمی فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -