روزگار سکیم، معیشت میں بہتری لانے کیلئے انتہائی اہم، میاں فضل الٰہی

  روزگار سکیم، معیشت میں بہتری لانے کیلئے انتہائی اہم، میاں فضل الٰہی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں فضل الہی شیخ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے روزگار اسکیم کی معیاد 3ماہ بڑھانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے معیشت میں بہتری لانے کے لیے مزید وقت ملے گا اورزیادہ سے زیادہ ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط و مستحکم ہونے کا موقع ملے گا جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان نے روزگار اسکیم کا (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ملتان ایوان تجارت و صنعت ملتان میں قائم ہیلپ ڈیسک کے لیے ایک نمائندہ مقرر کردیا ہے جو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک ہیلپ ڈیسک پر موجود رہے گا جومسائل کے حل اسکیم سے آگاہی کے لیے سہولت کار کے فرائض سر انجام دے گا انہوں نے شرح سود میں بھی ایک فیصد مزید کمی کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ اسٹیٹ بنک کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان سے مسلسل رابطہ میں ہے خصوصا ملتان ایوان سے رابطہ اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اسکیموں کو قابل عمل بنانے اور حائل رکاوٹو ں کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ بنک کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -