وکلاء کیساتھ بڑھتی پولیس گردی لمحہ فکریہ، راؤ اقبال، فرزانہ کوثر ایڈووکیٹ

  وکلاء کیساتھ بڑھتی پولیس گردی لمحہ فکریہ، راؤ اقبال، فرزانہ کوثر ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) امیدوار پنجاب بار کونسل راؤ محمد اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور لائبریری سیکرٹری ہائیکورٹ(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
بار ملتان فرزانہ کوثر رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء اور کالے کوٹ کی عزت و وقار کی بحالی اور آئے روز وکلاء کے ساتھ بڑھتی ہوئی پولیس گردی روکنے کے لئے آج وکلاء کو دوبارہ متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ضروری ہے پنجاب بار کونسل جو وکلاء کے مفادات کے تحفظ کا ادارہ ہے ناکام ہو چکا ہے اس کو فعال کرنے اور وکلاء کی عزت و وقار کو بحال رکھنے کے لئے دیانت دار اور حب وکالت رکھنے والے امیدواران کو منتخب کرنا ہو گا اجتماعی مفادات کا خیال رکھنے والے منتخب ارکان ہی اس کا واحد حل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی لائبریری سیکرٹری فرزانہ کوثر رانا کی طرف سے امیدوار پنجاب بار کونسل راؤ محمد اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و وکلاء کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ سے سابق سینیئر نائب صدر راؤ جمشید علی خاں،سابق لائبریری سیکرٹری عاصمہ جبیں،عزیز خان،سابق فنانس سیکرٹری ناصرالدین غلزئی،رانا شکیل احمد،طارق محمود ڈوگر،رانا محمد اشرف،رانا محمد علی،فیصل شہزاد،راشد واہلہ اور وسیم ناز نے بھی خطاب کیا۔
فرزانہ