دریائے سندھ:پانی بہاؤ میں اضافہ طغیانی کی کیفیت، نہریں بھی فل

  دریائے سندھ:پانی بہاؤ میں اضافہ طغیانی کی کیفیت، نہریں بھی فل

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ،ہوگیاتفصیل کے مطابق حال ہی میں شمالی علاقہ جات وملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کے باعث ملکی دریاؤں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جسکی وجہ سے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ می اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے،ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں بھی پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،اس وقت دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پرپانی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور تونسہ بیراج میں ڈاؤن سٹریم پر پانی کی آمد 12لاکھ 27 ہزار 613 کیوسک، اخراج 1 لاکھ99 ہزار 918کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،پانی میں اضافہ کے ساتھ ہی تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال اور کچھی کنیال میں پانی میں بھی اضافہ کردیا گیا,اس وقت تونسہ بیراج سے نکلنے والی نہر تونسہ پنجند کینال میں 11 ہزار495 کیوسک، مظفرگڑھ کینال میں پانی 8 ہزار 3سو کیوسک،تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈیرہ غازی خان کینال 7 ہزار 5سو کیوسک جبکہ کچہی کینال میں پانی صرف 4 سو کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے،دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 37 ہزار 857 کیوسک، اخراج 2 لاکھ15ہزار کیوسک ہے جبکہ کالا باغ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 18 ہزار 594 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -