حکومت خان پور کو ضلع بنانے کیلئے اقدامات کرے، چوہدری اعجاز شفیع
خان پور(نمائندہ پاکستان)سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ خان پور کو ضلع بننا چاہئے جو تحصیلیں انڈسٹریل ایریا میں نہیں اگر ان کو ضلع بنا دیا گیا تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی۔وہ اپنی رہائش گاہ پر صدر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن صادق جاوید چوہدری،جنرل سیکرٹری محمد فرحان کمبوہ،حافظ محمد طاہر رفیق، جام عبدالمجید جاوید و دیگر عہدے داران سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ صادق آباد میں انڈسٹریز تھیں تورحیم یار خان ضلع آج تک کامیاب ہے اور یہ ضلع حکومت پر بوجھ نہیں بنا بلکہ آمدنی کا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خان پور میں ایشیاء کی سب سے بڑی شگر مل موجود ہے اس کے علاوہ اس کے قریبی مضافات میں انڈسٹریز موجود ہے اگر خان پور کو ضلع بنا دیا جائے تو اس کا ریونیو صوبہ کی آمدنی میں اضافے کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ خان پور میرا اپنا شہر ہے اور میں خان پور ضلع کا حامی ہوں خان پور کے ضلع بننے سے ہی یہاں ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور صوبائی وزیر خان پور میں تعلیمی اداروں کو ترقی دے کر یہاں علم کی شمع روشن کرنے میں جس طرح اپنا کردارادا کیا اسی طرح دیگر تعمیراتی منصوبوں کی فراہمی کو ممکن بنا کر خان پور کی عوام سے کیا وعدہ وفاکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عملی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اگر خان پور کی عوام نے ایک دفعہ پھر موقع دیا تو خان پور کو ضلع میں ہی بنواؤں گا۔آخر میں ملک سلامتی اور کورونا وائر س سے نجات کی دعا کی گئی۔
اعجاز شفیع