امداد باہمی کاآج عالمی دن، تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امداد باہمی کا (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں امداد باہمی بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا اور باہمی تعاون کے حوالے نہ صرف عام لوگوں بلکہ حکومتوں کو بھی آگاہی دینا ہے کہ باہمی تعاون و اشتراک کے ذریعے نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی اور دنیا بھر کے بیشتر مسائل کا حل ممکن ہے،اس سلسلہ میں ملک بھرمیں سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے میلینیم ڈویلپمنٹ گولز(Millennium Development Goals) اور اس جیسے دیگر اشتراکی منصوبوں کی باہمی تعاون کے ذریعے تکمیل ممکن ہے۔
تیاریاں