میاں چنوں، کھیت سے خاتون کی لاش برآمد،حادثات میں دوافراد جاں بحق

  میاں چنوں، کھیت سے خاتون کی لاش برآمد،حادثات میں دوافراد جاں بحق

  

ٹبہ سلطان پور، میاں چنوں، محسن وال(نمائندگان پاکستان)ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چوک میتلا میں تیزرفتار ٹرالرنے سڑک عبور کرتے ہوئے الیکٹریشن کو کچل دیا (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

، نوجوان الیکٹریشن ٹرالر کے ٹائروں کے نیچے آکر موقع پر جابحق ہوگیا چک نمبر158ڈبلیو بی بستی چاہ لنگاہ کا رہائشی نوجوان گاڑیوں میں لائٹیں لگا نے والا الیکٹریشن نیبل احمد خان میتلا صبح کے وقت اپنے گھر سے قریب ہی دکان پر پیدل جارہا تھا کہ چوک میتلامیں بہاولپور روڑ پرسڑک عبور کرنے لگا تو آچانک تیز رفتار ٹرالر نمبری373نے کچل دیا جس کے باعث نوجوان الیکٹریشن نیبل احمد خان میتلا ٹرالر کے ٹائروں کے نیچے آکر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جابحق ہو گیا مقامی افراد نے فوری طور پر حادثے کی اطلاع پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور کو د ی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جس کے باعث حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے تیزی کے ساتھ بہاولپور کی طرف بھگا کر لے گیا جس پر مقامی افراد نے نوجوان کی لاش دیکھ کر ٹرالر ڈرائیور کا تعاقب کیا لیکن ٹرالر ڈرائیور موقع سے ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا اور عوام نے ٹرالر کے ہیلپر کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا اطلاع ملنے پر جابحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء اکھٹے ہوگئے اور نوجوان بیٹھے کی لاش دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے واضع رہے کہ حادثے میں جابحق ہونے والے نوجوان الیکٹریشن نیبل احمد خان میتلا کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔میاں چنوں تھانہ صدر جنڈیالی چوک کی حدود نواحی گا وں 57پندرہ ایل میں 55سالہ خاتون مقصوداں بی بی کی لاش برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی حقائق ہونگے جلد سامنے لائیں گے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -