بوسن روڈ: دوبھائیوں کے مابین جھگڑا، بہن کو گولی لگ گئی،حالت نازک

  بوسن روڈ: دوبھائیوں کے مابین جھگڑا، بہن کو گولی لگ گئی،حالت نازک

  

ملتان (وقائع نگار) بوسن روڈ اڈا شاہ پور پر واقع گھر میں دو بھائیوں کے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

مابین گھریلو جھگڑا کے دوران بہن کو گولی لگ گئی۔جسکو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بوسن روڈ اڈا شاہ پور کے قریب واقع ایک گھر میں دو بھائی جھگڑ پڑے۔اس دوران ایک بھائی نے دوسرے پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔بھائی تو بچ گیا۔مگر بہن گولی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔شور واویلہ پر اہل علاقہ آگئے۔جہنوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کع زخمی خاتون آسیہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد دی۔اور اسکو فور طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ مقامی پولیس نے ضروری قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -