یوتھ ونگ جنوبی پنجاب،خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل

یوتھ ونگ جنوبی پنجاب،خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)گذشتہ روز سدرہ اختر (ایڈوائزر ٹو مرکزی صدر ا(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

نصاف یوتھ ونگ مولا بخش سومرو برائے خواتین) اور صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب تیمورالسلام کی سربراہی میں یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے لئے خواتین امیدواروں کے انٹرویو کا پہلا مرحلہ بذریعہ ویڈیو لنک مکمل کر لیا گیا. انٹرویو پینل میں سدرہ اختر (ایڈوائزر ٹو مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ مولا بخش سومرو برائے خواتین)، تیمورالسلام (صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب)،احمد وقار قندرانی (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری) آور دانش مشتاق بھٹی (سیکرٹری انفارمیشن) شامل تھے. اس موقع پر سدرہ اختر کا کہنا تھا کہ انصاف یوتھ ونگ کے آئین کے مطابق یوتھ ونگ میں 10 فیصد خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے. پاکستان کی کل آبادی کا 50 فیصد خواتین ہیں اور ان کا پاکستان کی سیاست میں حصہ لینا لازمی ہے. تیمورالسلام کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی نوجوان خواتین انصاف یوتھ ونگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور انہیں ہر سطح پر میرٹ کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ دانش مشتاق بھٹی نے کہا خواتین کا کثیر تعداد میں انٹرویو میں حصہ لینا اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین بھی تحریک انصاف کو چاہتی ہیں اور انشاء اللہ ہماری حکومت باقی حکومتوں سے زیادہ خواتین کا احترام کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -