بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال، آؤٹ ڈورز کابیڑہ غرق، مریض تنگ

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال، آؤٹ ڈورز کابیڑہ غرق، مریض تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈورز کا(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
بیڑاغرق ہوگیادوردراز سے آنیوالے غریب مریض انچارج اوپی ڈی ڈاکٹرشہزادی کی ناقص پالیسیوں کے باعث ذلیل وخوار ہونے لگے بہاول وکٹوریہ ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایم اوڈاکٹرشہزادی کواوپی ڈی کاانچارج تعینات کیاگیاہے اورانہوں نے اپنے نادرشاہی حکم کے تحت شہرسے آنیوالے مریضوں کیلئے آؤٹ ڈور سلپ11 بندجبکہ دیہی علاقوں والے مریضوں کیلئے12بجے پرچی بندکرنے کاحکم جاری کررکھاہے اورآؤٹ ڈورمیں غریب مریض صبح9 بجے ہی آجاتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز11 بجے ہسپتال میں پہنچتے ہیں اورپھرچندمریض دیکھ کراپنی کوٹھیوں پرجاکرلوٹ مارکرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں یہ بھی بتایاگیاہے کہ موصوفہ نے پرانے سی سی یوآؤٹ ڈور میں بھی اپنی منظورتین ڈاکٹرزتعینات کرارکھی ہیں جن کوای سی جی بھی نہ دیکھناآتی ہے متاثرہ مریضوں شہناز بی بی،محمدبوٹا، رقیہ بی بی، اجمل خان، عبدالستار، رحمت بی بی اوردیگرنے بتایاکہ آؤٹ ڈورسے میڈیسن بھی نہ دی جارہی ہے وہ بھی بازار سے خریدکرتے ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
وکٹوریہ