سرکاری اراضی اورحکومتی فنڈز پرمندر کی تعمیر، جمشید دستی نے عدالت سے رجوع کرلیا، چیئرمین سی ڈی اے وفاقی سیکرٹریز برائے داخلہ،مذہبی امورسے 9جولائی کو جواب طلب

سرکاری اراضی اورحکومتی فنڈز پرمندر کی تعمیر، جمشید دستی نے عدالت سے رجوع ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری زمین اور حکومتی فنڈز پر مندر کی تعمیر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے خلاف مظفر گڑھ کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا۔ جمشید دستی نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مندر کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین اور فنڈز مختص کیے جانے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس کا شرعی اختیار نہیں ہے، ہندو یا دیگر اقلیتیں اپنی آبادیوں میں خود عبادت گاہیں بناسکتے ہیں، اس لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ منسوخ اور تعمیر کے لیے فنڈز کی فراھمی روکی جائے عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور وفاقی سیکریٹریز برائے داخلہ و مزھبی امور سے 9 جولائی تک جواب طلب کر لیا ھے.

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -