پی ایم اے بہاولپور: ڈسٹرکٹ ایگز یکٹو کونسل کی میٹنگ میں تھیلے سیمیا مریضوں کیلئے خون جمع کرنیکی تجویز

  پی ایم اے بہاولپور: ڈسٹرکٹ ایگز یکٹو کونسل کی میٹنگ میں تھیلے سیمیا مریضوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ایم اے بہاولپورڈسٹرکٹ ایگزیکٹوکونسل کی میٹنگ میں کروناوبا بارے جائزہ اور(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
تھیلے سیمیا مریضوں کیلئے خون اکٹھاکرنے کی تجاویز سامنے آئی ہے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پی ایم اے کی میٹنگ ڈسٹرکٹ بہاولپور کے صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی کی زیرصدارت ہوئی جس میں کروناوبابارے جائزہ لیاگیاکہ کس طرح فرنٹ لائن پراس وباسے لڑنے والے ڈاکٹرزکومحفوظ اوروبا پربہترطریقہ سے قابوپایاجاسکتاہے میٹنگ میں کروناوائرس کی وجہ سے عوام کی طرف سے تھیلے سیمیا کے مریضوں کوخون کے عطیات دینے میں کمی آنے کی وجہ سے پیش آنیوالی پریشانیوں پرخصوصی توجہ دی گئی اورطے پایاکہ شہرکے مختلف علاقوں میں کیمپ لگاکرعوام کوخون کے عطیات دینے بارے آگہی دی جائے تاکہ تھیلے سیمیاکے مریضوں کیلئے خون جمع کیاجاسکے اورخون کی کمی کی وجہ سے قیمتی جانوں کوبچایاجاسکے میٹنگ میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ، پریس سیکرٹری ڈاکٹرشیخ ندیم ریاض، ڈاکٹراکبر، ڈاکٹرعبدالغفور چوہان، پی ایم اے کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدنعیم الدین ودیگرنے شرکت کرکے اپنی تجاویزدیں۔
تجویز