کبیروالا، راجن پور میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کی چیخیں

  کبیروالا، راجن پور میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کی چیخیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا،راجن پور(نمائندگان پاکستان) کبیروالا میں لوڈ شیڈنگ کا (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
جن بے قابو ہو گیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مت ماردی، صارفین کو بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش پر شدید احتجاج،گزشتہ کئی روز سے کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بند ش نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کررکھ دیا ہے،کئی کئی گھنٹوں بجلی کی بند ش سے گھروں میں پانی کا ناپیدہو نا معمول بن چکا ہے جب کہ گر می نے شہریوں کا براحال کررکھا ہے،شہریوں،سماجی،تجارتی حلقوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے بند ش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ راجن پور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہے شہریوں فہیم رضا صابر حسین محمد رمضان زاہد حسین نے بتایا واپڈا حکام خود کئی گھنٹے بجلی بند کر دیتے ہیں تاکہ ان کے لائن لاسز پورے ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچا جا سکے۔