ڈیرہ غازیخان،فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاآپریشن متعدد پوائنٹس سیل

  ڈیرہ غازیخان،فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاآپریشن متعدد پوائنٹس سیل

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے123 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر103فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ بسکٹ فیکٹری فیکٹری,ملک شاپ,پولٹری شاپ اور کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12 فوڈ پوائنٹس کو 82ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 450لیٹر غیر معیاری آئل,100لیٹر مضر صحت دودھ برآمد کیا گیا اور مضرصحت خوراک موقع پر تلف کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لیہ میں کاروائی کرتے ہوئے الرحمان ملک کولیکشن سنٹر گزشتہ آٹھ بار دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے,دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ کرنے اور راجن پور میں واقع پاکیزہ ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر سیل کیا گیا۔مظفرگڑھ میں کاروائی کے دوران 686کون بسکٹ فیکٹری کو ناقص بسکٹ تیار کرنے پر سیل کیا گیا۔مظفر گڑھ میں عادل کریانہ سٹور کو زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔مزید راجن پور میں ایم بشیر پولٹری شاپ کو کم وزن مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے,حشرات کی روک تھام نہ ہونے پر پولٹری شاپ کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح دوران چیکنگ ڈی جی خان ڈویژن میں 124یونٹس کو چیک کیاگیااور103کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 12فوڈپوائنٹس کو82ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -