اراضی تنازعہ: میلسی بار کے رکن سمیت دوبھائیوں پرقبضہ مافیا کاحملہ

    اراضی تنازعہ: میلسی بار کے رکن سمیت دوبھائیوں پرقبضہ مافیا کاحملہ

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)3 بھائیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر والد کی موجودگی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

میں میلسی بار کے رکن سمیت 2 بھائیوں پر حملہ کر کے خون میں نہلا دیا اور ان کے گھروں پر قبضہ جما لیا اس بارے شدید زخمی حالت میں موجود محمد شہزاد بھٹی ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی محمد اعجاز بھٹی نے بتایا کہ بھابھہ ٹاؤن میں ہمارے 10،10 مرلہ پر مشتمل گھر موجود ہیں جہاں وہ اپنی اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں گذشتہ روز ان کے والد احمد یار الیکٹریشن کی موجودگی میں ان کے سگے بھائیوں سجاد احمد، شہباز احمد اور وقاص احمد نے اپنے ساتھیوں زاہد، حارث، حنظلہ اور دیگر 5 نامعلوم کے ہمراہ گھر دھاوا بول دیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے رہے آہنی راڈ اور خنجروں سے حملہ کیا اور شدید زخمی کرتے ہوئے ہمارا گھریلو سامان باہر پھینک دیا اور گھروں پر قبضہ کر لیا اور 15 لاکھ روپے کی نقدی، 12 تولہ طلائی زیورات بھی اٹھا لیئے اس سلسلے میں پولیس تھانہ سٹی میلسی کو تحریری درخواست دی لیکن تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا انہوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -