ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن ادرک کی قیمتوں میں اضافہ

  ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن ادرک کی قیمتوں میں اضافہ

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)سبزی کا مصالحہ کئی گنا مہنگا ہوگیاہے،(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

چند ہفتوں میں ٹماٹر25سے80روپے کلو، عام مارکیٹ میں لیموں کی قیمت80روپے سے بڑھ کر120روپے کلو ہوگئی سبز مرچ 80،لہسن 300اور ادرک کے نرخ 400روپے تک پہنچ گئے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا دال روٹی سے بھی محروم کردیاگیا حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو عید قربان تک ا شیاء مزید قوت خرید سے باہر ہوجائینگی ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے شہریو ں نے زائد قیمتیں وصول کرنا معمولی بات سمجھی جانے لگی شہریو ں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت تو تیزی سے بڑھ رہی ہے دوسری طرف قیامت خیز گرمی میں لیموں پانی بھی پینا مشکل ہوگیا انتظامیہ نے قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا تو عید تک سبزیاں آسمان سے باتیں کریں گی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -