میلسی:پیف پارٹنر سکولوں میں فر ٹیکسٹ بکس تقسیم

  میلسی:پیف پارٹنر سکولوں میں فر ٹیکسٹ بکس تقسیم

  

میلسی(تحصیل رپورٹر) تحصیل میلسی کے پیف پارٹنر سکولوں میں فری ٹیکسٹ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

بکس کی تقسیم مکمل ہو گئی، پیف سکولوں کی انتظامیہ نے زیر تعلیم ہزاروں طلبا و طالبات کو بکس فراہم کر دیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے دی گئی فری ٹیکسٹ بکس تحصیل میلسی کے پیف پارٹنر سکولوں میں تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے نرسری سے دسویں جماعت کے زیر تعلیم ہزاروں طلبا و طالبات کو اردو اور انگلش میڈیم کی کتابیں دے دی گئی ہیں فوکل پرسن ڈپٹی ڈی ای او میلسی عاصم علی بھٹی کے مطابق تحصیل بھر کے 170 پیف سکولوں میں تقریبا 1 لاکھ 15 ہزار بکس تقسیم کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ہدایات اور فراہم کردہ بچوں کی تعداد کے مطابق تمام سکولوں میں بکس تقسیم کی گئی ہیں بکس کی تقسیم سے پیف سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو گھر بیٹھے تدریس میں آسانی ہوگی۔

پیف پارٹنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -