مظفرگڑھ:دریائے سندھ کی بے رحمی، کٹاؤ میں تیزی آگئی

    مظفرگڑھ:دریائے سندھ کی بے رحمی، کٹاؤ میں تیزی آگئی

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ دریائی میں دریائے سندھ کابے رحم کٹاؤ جاری ہے، کئی بستیاں دریا برد(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

، مکان بہہ گئے، لوگوں کی نقل مکانی، کٹاؤ کی تباہ کاریاں کئی سال سے جاری ہیں، متاثرین کااحتجاج۔ مظفرگڑھ کے قصبہ بیٹ دریائی میں دریائے سندھ کا آبادیوں اور بستیوں کی طرف مسلسل کٹاؤ جاری ہے۔موضع بیٹ دریائی کے رہائشی غلام یاسین رند،فیاض، بخش علی،ریاض حسین، غلام فرید، خادم حسین و دیگر نینے میڈیا کو بتایا کہ کئی سال سے دریائے سندھ کا کٹاؤ جاری ہے اور اس کٹاؤ کی وجہ سے بستی حسن آباد،بستی حاجی خان،بستی شیر خان،بستی حامد خان اور بستی مرالی دریا برد ہو گئیں ہیں، مکان بہہ گئے ہیں اور لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں۔ علاقے کے مکین احتجاج کر رہے ہیں میڈیا کے ذریعے اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں،شائد کوئی شنوائی ہو جائے۔ متاثرین علاقعہ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کو بہترین وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،ٹرپنگ اور کم وولٹیج کی شکایات کے مکمل خاتمے کے لئے 11KVفیڈرز کے تین منصوبے مکمل کرلئے۔ ملتان شہر میں غلہ منڈی سب ڈویڑن کے 11KVپیپلزکالونی فیڈر کی ایریاپلاننگ کرکے 11KVدنیاپورفیڈر کی کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ کیاگیاہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے کہا ہے کہ 11KVپیپلزکالونی اور دنیاپورفیڈرز کے ہزاروں صارفین کو کم وولٹیج کی شکایات کا سامناتھا جسے دور کرنے کے لئے ایریاپلاننگ کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کیاگیاہے۔ ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویڑن محمد علی طاہر اور ایس ڈی او پلاننگ ملتان سرکل فیضان احمد شیخ کی زیر نگرانی 11KVپیپلزکالونی فیڈر کی ایریاپلاننگ کا منصوبہ مکمل کرلیاگیاہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب نے کہا کہ وہاڑی سرکل کے زیر انتظام نیا11KVنورگڑھ فیڈر تعمیر کیاگیاہے اور اسے 132KVچک211/WBگرڈاسٹیشن سے منسلک کیاگیاہے جبکہ میپکو بہاولپور سرکل کے زیر انتظام دو نئے 11KVنوشہرہ جدید اور ہاکڑا فیڈرز قائم کئے گئے ہیں۔ موسم گرما میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی فراہم کرنے اور ٹرپنگ کی شکایات کے مکمل خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کنسٹرکشن ڈویڑن بہاولپور کے ایکسین سید مبشر رضوی اور شعبہ کنسٹرکشن کی ٹیموں نے دن رات کام کرکے دونوں فیڈرز کے منصوبے مکمل کرلئے ہیں اور ان فیڈرز کا لوڈ132KVمبارک پورگرڈاسٹیشن پر منتقل کیاگیاہے۔ دونئے فیڈرز کی تعمیر تنصیب سے اوورلوڈ فیڈرز کی بیلنسنگ بھی ہوگئی ہے اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوگئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن نے قلیل مدت میں منصوبے مکمل کرنے پر کنسٹرکشن سب ڈویڑنوں کے سٹاف و افسران کو شاباش دی ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل سیدجواد منصور کی کاوشوں سے نئے فیڈرز کے منصوبے تیزی کے ساتھ مکمل کئے جارہے ہیں اور صارفین کو ریلیف فراہم کیاجارہاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -