لڈن:مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق

  لڈن:مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق

  

لڈن(نامہ نگار) لڈن موضع شادابلوچ کارہائشی عمران موٹرسائیکل(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

پرسوار ہو کر گھر جارہا تھا کہ موڑغلام شاہ کے قریب ریڑھی سے ٹکراگیا جس سے نوجوان عمران شاہ شدید زخمی ہوگیا جسکوفوری طور پر ہسپتال لے جایا گیاجہاں پر خون بہنے سے دم توڑگیا دوسرا حادثہ وہاڑی روڈ چاہ بھیراں والا پر ہوا کرمپور سے فیصل آباد جانے والا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے سڑک پر کھڑے خراب ٹریکٹر کو ٹکر ماردی جس سے 55 چک کارہائشی مستری عبداللہ ٹریکٹرکے نیچے آکرجانبحق ہوگیا اور پاس کھڑاٹریکٹر ڈرائیور اجمل زخمی ہوگیا جبکہ ٹرالہ ڈرائیورموقع سے فرارہوگیالڈن پولیس نے اطلاع ملتے ہی ٹریکٹر ٹرالے کوقبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -