بورے والا: تحصیل میونسپل کارپوریشن کاسالانہ ٹیکس فری بجٹ منظور

  بورے والا: تحصیل میونسپل کارپوریشن کاسالانہ ٹیکس فری بجٹ منظور

  

بورے والا:(تحصیل رپورٹر)تحصیل میونسپل کارپوریشن کا 2020-21 سالانہ بجٹ 81 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار کی ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے منظوری دے دی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہیں اور سالانہ آمدن کا کل تخمینہ 84 کروڑ 22 لاکھ 78 ہزار روپے لگایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی زیر صدارت گذشتہ روز بجٹ اجلاس ہوا جس میں چیف(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

آفیسر راؤ محمد علی،پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر ماجد یوسف،انچارج فنانس برانچ شفیق شاہ،آڈٹ آفیسر راؤ گلزار احمد اور حافظ عبدالماجد سمیت دیگر موجود تھے اجلاس میں فنانس آفیسر ندیم صفدر نے 21-2020 سالانہ بجٹ پیش کیا جس کی ایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب نے منظوری دے دی بجٹ اجلاس میں 55 کروڑ 88 لاکھ روپے کی رقم غیر ترقیاتی اخراجات جن میں ملازمین کی تنخواہیں،پینشن،یوٹیلیٹی بلز وغیرہ شامل ہیں جبکہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اخراجات کے لئے 25 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تحصیل میونسپل کارپوریشن کی مختلف مدوں میں حاصل ہونے والی کل آمدن میں شامل ہیں منتقلی جائیداد سے 6 کروڑ،مشتہری بورڈ فیس 50 لاکھ روپے، اڈا جنرل بس اسٹینڈ 1کروڑ 25 لاکھ روپے، لائسنس فیس اشیائے خوردونوش وغیرہ 19 لاکھ روپے، ہاؤسنگ ٹاؤنز،پلازے مکان و دکانات منظوری نقشہ فیس 4 کروڑ 50 لاکھ،واٹر ریٹ 48 لاکھ روپے، کرایہ دکانات 1کروڑ 50 لاکھ روپے، پی ایف سی شیئرز 23 کروڑ 16 لاکھ روپے اور پراپرٹی ٹیکس 5 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہے رانا اورنگزیب نے مزید کہا کہ ورلڈ بنک کے پنجاب سٹی پروگرام کے تحت تحصیل میونسپل کارپوریشن کو ملنے والی سالانہ امداد سے اسطعدادکار کو بڑھانے کیلئے 17 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار روپے کی لاگت سیسیوریج کی لائنوں کی صفائی کیلئے وینچنگ مشینیں،سکر مشین کی مرمت،اسٹریٹس لائٹس کی مرمت وغیرہ اور 8 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار روپے کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پارکوں جس میں چلڈرن پارک،فیملی پارک، سیٹلائٹ ٹاؤن پارک اور خدیجہتہ الکبری پارک کی تزین وآرائش،واٹرسپلائی ٹربائن و پمپس کی تبدیلی اور شہر میں پینے کے صاف پانی کی بحالی کی سکیمیں شامل ہیں۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -