ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرک تھانے میں بند

  ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرک تھانے میں بند

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر): کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کی ہدایت پر بی ایم پی راکھی گاج کی کاروائی،بلوچستان سے پنجاب آنے والے ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرکوں کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرکوں کو پکڑ لیا۔ ایرانی ڈیزل سے بھرے تینوں ٹرکوں کو بارڈر ملٹری پولیس نے تھانہ راکھی گاج بند کر دیا ہے۔لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل بلوچستان سے پنجاب ملتان مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی اس موقع پر ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تینوں ٹرکوں کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -