شادی تقریب میں خصوصی محفل، آتش بازی،دولہا سمیت متعدد گرفتار

شادی تقریب میں خصوصی محفل، آتش بازی،دولہا سمیت متعدد گرفتار

  

کوٹ ادو(تحصیل رورٹر)بق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چوک سرور شہید میں کرونا وائرس سے بے خوف شادی کی تقریب سج گئی،محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عبدالحمید کھوکھر کے بیٹے محمد عامر کی شادی تھی جس میں ایس او(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

پیز پر عمل نہ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،پابندی کے باوجود شادی کی تقریب میں ساونڈ سسٹم پر محفل سج گئی،رات بھر رقص جاری رہا،،جبکہ دولہا کے بھائی آصف علی،ساجد علی،طارق علی اپنے دوستوں مجاہد،ساجد،خالد،نادر عزیز،ظفر باروی،عدیل زرگر کے ہمراہ رات بھر آتش بازی کا مظاہرہ کرتے رہے،15کی اطلاع پر پولیس چوک سرور شہید نے چھاپہ مار کر دولہا محمد عامر سمیت اس کے بھائیوں آصف،ساجد،طارق سمیت اس کے دوستوں مجاہد،خالد،عزیزکو گرفتار کرلیا جبکہ ظفر باروی اور عدیل زرگر پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے،پولیس چوک سرور شہید نے دولہا محمد عامر سمیت اس کے بھائیوں اور دوستوں کے خلاف مقدمہ نمبر267/20زیر دفعہ294/188/285پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015-5-6کے تحت درج کرکے دولہا سمیت تمام کو حوالا ت میں بند کردیا ہے۔

متعدد گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -