کراچی: مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،فائرنگ سے 1 زخمی

کراچی: مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،فائرنگ سے 1 زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ نمبر 2 کے قریب واقع کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ عرفان اللہ جاں بحق ہو گیا۔شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر میں پھندا لگا کر ایک شخص نے خودکشی کر لی، جس کی شناخت 22 سالہ ولید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر سٹی نالے میں ڈوب کر 26 سالہ حسین جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ احمد زخمی ہو گیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -