کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج(پیر) سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔سندھ میں پیر سے مون سون سسٹم مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں 6 جولائی کی شام یا رات بادل گرج اور برس سکتے ہیں۔بارش کا یہ سلسلہ 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ بارش کے تین دن کے اسپیل میں 30 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ اور میرپورخاص میں اس دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے تھر پارکر، عمر کوٹ، جامشورو اور دادو میں بھی منگل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوارکو کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -