زیورات کی برآمدات کی اجازت نہ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، ٹڈاپ

زیورات کی برآمدات کی اجازت نہ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، ٹڈاپ

  

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زیورات کی برآمدات کی اجازت نہ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زیورات اور قیمتی پتھروں کا شعبہ ایس آ ر او 760(1)/2013کے کلاز 3(6)کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے، جس کے مطابق ایکسپورٹر جو مختلف اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے 120دن کیrealizedمدت دی جاتی ہے۔ حال ہی میں کورونا کی وباء کے باعث اسٹیٹ بینک نے realizationکی مدت 90دن کردی۔ اس طرح اسٹیٹ بینک اور ایس آر او میں تضاد کے باعث جیولرز ایسو سی ایشن سمیت ٹڈاپ بھی متعلقہ اداروں سے وضاحت چاہتا ہے۔ تاہم برآمدات کی اجازت سے کبھی انکار نہیں کیا گیا ہے۔ کورونا وباء کے باعث پہلے ہی کاروبار میں کمی رہی، جبکہ گزشتہ 4ماہ میں صرف ایک ایکسپورٹر نے ٹڈاپ سے اجازت کی درخواست کی، جس پر ٹڈاپ نے ان کی 120دن گزرجانے اورفارن ایکسچینج میں realizationکیلئے متعلقہ اداروں سے اجازت میں تاخیر کے باوجود سہولت دی۔ مذکورہ ایکسپورٹر کو ایس آر او کے مطابق طریقہ کار پورے کرنے کی ہدایت کی تاکہ بینک کی جانب سے ترسیلات کی تصدیق کے بعد ٹڈاپ، کسٹمز کی پر نئی ایکسپوڑ ریکارڈ کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -