کراچی، کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے، آفتاب صدیقی

کراچی، کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے، آفتاب صدیقی

  

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مطالبہ کیاہے کہ کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے، کراچی میں لاک ڈاؤن ہے، کاروبار کم ہے، پھر بھی بجلی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کے الیکٹرک کے دفتر کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہاکہ ہماری عمر ایوب اور ایم ڈی کے الیکٹرک سے جون میں ملاقات ہوئی تھی، ایم ڈی نے وعدہ کیا کہ 28 جون سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ان سے پھر گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی مگر اس میں بھی نتیجہ صفر نکلا، کراچی میں لاک ڈاؤن ہے، کاروبار کم ہے، پھر بھی بجلی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں کے الیکٹرک نے سو ارب کا منافع کمایا ہے، آج ہم صرف ممبرانِ اسمبلی یہاں آئے ہیں۔پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی نے کہاکہ پیر سے کارکنان کے ساتھ 3 سے 5 بجے تک کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہردھرنا دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -