پی ایس پی ہی کراچی کے مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے،مصطفی کمال

پی ایس پی ہی کراچی کے مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے،مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے۔ کرونا سے کے الیکٹرک، فراہمی آب سے فراہمی وسائل اور روزگار سے کاروبار تک کے تمام مسائل کے قابل عمل حل ہمارے علاہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ کراچی پاکستان کا دل ہے، اس دل پر بڑے دعوں کیساتھ جتنے بھی تجربات کیے گئے ہیں وہ سارے تجربات ناکام ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کے دل کی حالت انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، تجربات کرنے والے لوگ اللہ سے معافی مانگیں ں، اب اسکے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ اس دل کا بائی پاس آپریشن کیا جائے تاکہ پاکستان کو بچایا جاسکے۔ موجودہ صورتحال کا پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔ پوری قوم گٹر ملا پانی پی رہی ہے، سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں، کچرا اٹھ نہیں رہا، بجلی ہے نہیں، روزگار ختم ہوگئے، اسپتال میں دوا نہیں،ِ سرکاری اسکولوں تعلیم نہیں، ہر جانب تباہی و بربادی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجربات کی نظر کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ خدارا قابل اور صاحب کردار لوگوں کو حکومت کرنے دیں تاکہ ملک کو بچایا جاسکے اور پاکستان ترقی کرسکے، پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کو ایک ساتھ لیکر چلنے کی سیاست کررہی ہے۔ہم کردار والے وہ محنتی اور قابل لوگ ہیں جنہوں نے کراچی جیسے شہر کو دنیا کے بارہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ جب ہم پاکستان کے دل کراچی کو بہترین انداز میں چلا سکتے ہیں پورا پاکستان چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا المیہ یہ ہے کہ انہیں ہم نے ہر معاملے پر جتنے مشورے دیے وہ انہوں نے سنے ہی نہیں جسکے نتیجے میں آج تک شدید نقصان اٹھایا جارہا ہے۔ کے الیکٹرک کے معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ یہ ہے کہ کے الیکٹرک کو بیچنا ہے اور بیچنے کے لیے خریداروں کو زیادہ منافع دکھانا تھا اس لیے جون کے مہینے کا فرنس آئل نہیں خریدا گیا۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی اجاراداری ختم کرنے کا واحد حل یہ ہے سیلولر کمپنیوں کی طرز پر مختلف کمپنیز کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیا جائے، جب تک مارکیٹ میں مقابلے کا ماحول نہیں بنے گا، ایک کمپنی کی اجارہ داری میں صارفین کو نقصان ہوتا رہیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -