وباء کے دنوں میں خوشیاں ماند، شادی ہالز مالکان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان 

وباء کے دنوں میں خوشیاں ماند، شادی ہالز مالکان کا ملک بھر میں احتجاج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے، اس سلسلے میں شادی ہالز مالکان کی ایسوسی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے 13 جولائی کو ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کے شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی، جن سے شادی ہالز کھولنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں احتجاج کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں، فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا، اور یہ احتجاج پریس کلبز کے باہر ہوگا۔ شادی ہال ایسوسی ایشن کراچی کے صدر رانا رئیس نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو بار بار درخواست کی گئی لیکن اس کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، جس کے بعد مجبور ہوئے ہیں کہ ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کی حکمت عملی اپنائی جائے۔ رانا رئیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہروں میں شادی ہال مالکان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب جائیں گے، ہمارے مظاہروں میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے، پْر امن احتجاج کے ذریعے حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر کریں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام شادی ہال مالکان احتجاج کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
شادی ہال مالکان