بھارت کی چین سے پھر چھیڑ چھاڑ، لداخ میں غیر معمولی فوجی نقل و حرکت 

بھارت کی چین سے پھر چھیڑ چھاڑ، لداخ میں غیر معمولی فوجی نقل و حرکت 

  

لداخ(این این آئی) بھارت نے ایک بار پھر چین سے ملحقہ سرحد پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی اور سرحدی علاقے میں فضائی قوت بڑھانا شروع کردی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایس یو تھرٹی ایم کے آئی اور مگ 29طیاروں نے مسلسل پروازیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں چینی سرحد کے قریب واقع ایئر بیس پر امریکی سی 17اور سی 130جے کے علاوہ روسی ساختہ الیوشن 76اور اینتونوو 32بھی موجود ہیں۔ یہ طیارے اہلکاروں اور جنگی ساز و سامان کی منتقلی کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔مشرقی لداخ سیکٹر میں بھارت کے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں جو کہ اس علاقے میں جنگی مقاصد کے لیے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔ رواں برس مئی کے دوران چین کے ساتھ شروع ہونے والی کشیدگی میں یہ ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے تھے۔ اس علاقے میں بھارتی عزائم سے متعلق اس ہیلی کاپٹر کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ چینی سرحد کے نزدیک ایئر بیس پر غیر معمولی نقل و حرکت نظر آرہی ہے اور جنگی طیاروں کی فضا میں پروازیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے کہا کہ جنگی طیاروں کی پروازیں کارروائیوں کی تیاری میں انتہائی مددگار ہوتی ہیں اور بھارتی فضائیہ چینی سرحد پر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس مئی میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت مشرقی لداخ کے علاقے میں اپنی فضائی قوت میں اضافہ کررہا ہے۔

بھارت پنگا

مزید :

صفحہ اول -