چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء کا تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا اعلان
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے طالبات کے لیے ایک بڑی خوشخبری ملک اور قوم کی ترقی کے لیے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں سے سائنس اینڈٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کروانے اور اخراجات اٹھانے کا بڑا اعلان کر دیا۔ہر سال25 طلبات کو بیرونِ ملک کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا۔ان میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یوای ٹی یونیورسٹی لاہور، پنجاب یونیورسٹی لاہور،پشاور یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسی بڑی یونیورسڑیز شامل ہیں۔چیئر میں ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ ”ہمارا بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ ہے جس کے تحت ہوسپٹلز، تعلیمی ادارے، دسترخوان اور اولڈ ہوم چل رہے ہیں اس سلسلے میں ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے دنیا کی 200یونیورسٹیاں منتخب کی گئیں ہیں جہاں ان طلبات کو بھیجا جائے گا اوران کے ساتھ بانڈ سائن کیا جائے گا کہ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پانچ سال تک پاکستان میں گورنمنٹ کے ساتھ کام کریں گے اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر ملک پاکستان کی خدمت کریں اس وقت پاکستان کو سپورٹ کی بہت ضرورت ہے اور ملک کی خدمت کرنے سے ہی ملک ترقی یافتہ بنتاہے“۔ملک اور قوم کی ترقی میں ملک ریاض حسین ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔