خیر پور، کار اور ٹریلر میں تصادم باپ بیٹا جاں بحق،خاتون زخمی

خیر پور، کار اور ٹریلر میں تصادم باپ بیٹا جاں بحق،خاتون زخمی

  

خیرپور(بیورورپورٹ)خیر پور کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔خیرپور کے علاقے رانی پور کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی کار اور ٹریلر کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں باپ اور بیٹاجاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کی شکار ہونے والی کار سے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی لاشیں اور زخمی خاتون کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -