بدین،کوروناتیزی سے پھیلنے لگا 64سے زائد نئے کیس سامنے آگئے

بدین،کوروناتیزی سے پھیلنے لگا 64سے زائد نئے کیس سامنے آگئے

  

بدین (این این آئی) بدین میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا 64سے زائد نئے کیس سامنے آگئے تین دنوں میں 150سے زائد مریض کروناوائرس سے متاثر ضلع بھر میں کرونا وائرس کہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 437تک تجاوز کرگئی 231مریض صحتیاب ہو گئے. لاک ڈاون میں نرمی اور ایس او پیز کو نظرانداز کرانے کی وجہ سے ضلع بھر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک روز صرف بدین میں کرونا وائرس 64سے زائد مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں مرد حضرات و خواتین بھی شامل ہیں گزشتہ تین دنوں میں ضلع بھر میں رکارڈ 150سے زائد مریض کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں یاد رہے ضلع بدین کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کہ باعث شہریوں نے ہفتہ اور اتوار کے دن غیر ضروری کاروبار بند کروانے والے احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں ضلع بدین کی انتظامیہ کی جانب سے ایس پی اوز پر عمل درامد نہ کرانے کہ لئے کسی بھی قسم کا عمل نہیں کروایا جارہا ہے یہاں تک کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں والے علاقے میں مرض پھیلنے کی روک تھام کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جس کی باعث ضلع بھر میں کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 437تک تجاوز کرگئی جن میں 231مریض صحت یاب ہوچکے ہیں چار مرد اور دو خواتین جان کی بازی ہارچکے ہیں.

مزید :

صفحہ آخر -