سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس،وزیراعلیٰ کی آج نیب پیشی سے معذرت،نیب نے8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس،وزیراعلیٰ کی آج نیب پیشی سے معذرت،نیب نے8 جولائی ...
سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس،وزیراعلیٰ کی آج نیب پیشی سے معذرت،نیب نے8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ،نیب نے مراد علی شاہ کو8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو آج طلب کررکھا تھا تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے آج پیشی سے معذرت کرلی ،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو 8 جولائی کودوبارہ طلب کرلیا ،مرادعلی شاہ کو 8 جولائی کونیب اولڈہیڈکوارٹرزپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،واضح رہے کہ نیب نے مرادعلی شاہ کو 28 سوالات پرمشتمل سوالنامہ بھجوایاتھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -