پارک لین ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت 14 جولائی تک ملتوی

پارک لین ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت 14 جولائی ...
پارک لین ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت 14 جولائی تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ،آصف زرداری نے فردجرم کواحتساب عدالت میں چیلنج کردیا،سابق صدرکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فرد جرم کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پارک لین ریفرنس میں مالیاتی قوانین کونظرانداز کرکے ریفرنس بنایاگیا،سٹیٹ بینک ریفرنس کے بغیرنیب ایکشن نہیں لے سکتا،اس مرحلے میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ،فاروق ایچ نائیک نے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرد ی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت فرد جرم سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرے ،جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ ہم نے فردجرم کیلئے تمام انتظام کرلیا،آپ نے نئی درخواست دےدی،یہ درخواست آپ پہلے بھی دائر کرسکتے تھے ۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ اپنی درخواست پر دلائل دیں ،اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ میری اپنی درخواست پر تیاری نہیں ہے مجھے تیاری کیلئے وقت دیا ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ درخواست آپ کی جانب سے دائر کی گئی ہے تیاری کی مہلت ہمیں مانگنی چاہئے تھی ،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آئندہ منگل کو کیس سماعت کےلئے رکھ لیں،مجھے ریسرچ کرنی ہے،جج اعظم خان نے کہا کہ آپ 9 جولائی کو پیش ہو جائیں، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 9جولائی کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی، عدالت نے کہاکہ آج فردجرم عائدنہیں کی جائےگی،آصف زرداری اور دیگر ملزموں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -