سی پیک نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ،آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب آج ہوگی

سی پیک نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ،آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ پر دستخط کی ...
سی پیک نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ،آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب آج ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے، اس تقریب میں آزاد پٹن منصوبے کے لیے چائنا گزھوبا کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا، اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہم سستی اور سرسبزتوانائی کے حصول کی جانب گامزن ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -