”پی ٹی اے کوجوکرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے“اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی

”پی ٹی اے کوجوکرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے“اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی ...
”پی ٹی اے کوجوکرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے“اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی اے کوجوکرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے،پابندی لگانی ہے تولکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،شہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسارکیا کہ یہ کیا ہے گیم ہے ویب سائٹ؟،وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ اس میں کیا ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا،وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ لاہور پولیس نے پب جی گیم کےخلاف لیٹرلکھاجس میں خودکشیوں کاذکرکیاگیا،والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی۔

عدالت نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی،عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے، پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے،وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ بدھ 8 جولائی کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی اے کوجوکرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے،پابندی لگانی ہے تولکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -