وسائل کی کمی ترقی کےلئے ہمارے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ وسائل کی کمی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی،ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں ارکان اسمبلی کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی،ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ افسران کی تعیناتی پر مبارکباددی ،ارکان قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے افسران کی تعیناتی آپ کا تاریخی اقدام ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ وسائل کی کمی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی،ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں ارکان اسمبلی کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ صوبے میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے ،ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات میرے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہیں ،پنجاب کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔