”ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کی قیاد ت کو عمران خان کے خلاف یہ کام کرنے کی پیشکش کی ہے “ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

”ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کی قیاد ت کو عمران خان کے خلاف یہ کام کرنے کی پیشکش ...
”ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کی قیاد ت کو عمران خان کے خلاف یہ کام کرنے کی پیشکش کی ہے “ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگریزی اخبار ” دی نیوز “ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر ن لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر نے حال ہی میں ن لیگ کی سینئر رہنما کی فیملی کے ایک رکن سے اس معاملے پر بات کی ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ن لیگ نے اب تک وفاقی وزیر کے اس ”خیال“ کا جواب نہیں دیا اور فی الحال کیلئے ” انتظار کرو اور دیکھو“ کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہے۔اس نمائندے نے مذکورہ وزیر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا کہ انہوں نے شریف فیملی والوں کو ایسا کوئی پیغام پہنچایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ وزیر نے ن لیگ کی سینئر قیادت کے خاندان کے فرد سے رابطے کیلئے اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کیا۔ ان کی ن لیگ کے مذکورہ شخص کے ساتھ پرانی وابستگی ہے اور بظاہر اسی تعلق کی وجہ سے ان کو نون لیگ تک یہ پیغام پہنچانے کی ترغیب ملی۔

ایوان میں تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 12 سے زائد ارکان اسمبلی تیار ہیں۔ ایک طرف اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے پہلے ہی حکومت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری طرف ق لیگ والوں کا سیاسی موڈ بھی پی ٹی آئی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ایسے میں ”مائنس ون“ فارمولے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں اور اس میں بھی کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان نے خود قومی اسمبلی میں اپنے حالیہ بیان میں اس بابت بات کی۔ انہوں نے ”مائنس ون“ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے ”مافیاﺅں“ اور ”کارٹل“ کیخلاف کارروائی کی بات کی۔

مزید :

قومی -