انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے کمی ہو گئی

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے کمی ...
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے کمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد کمی ہوئی ہے اور 40.50 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہاہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 0.7 فیصد کمی ہوئی ہے اور برطانوی خام تیل 43 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہاہے ۔ اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی 0.5 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1781.50 ڈالر ہو گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ تک تیل کی قیمتیں مسلسل تنزلی کا شکار رہنے کے بعد پھر سے بڑھ گئیں تھیں تاہم آج ان میں ایک مرتبہ پھر سے معمولی کمی ہوئی ہے ۔
سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے حوصلہ افزا خبریں آنے کا سلسلہ ہے کیونکہ انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی بحال کر چکاہے اور آج صبح کاربار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ہی اس میں مثبت جحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 51 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 138 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے اور اس میں بہتری کا سفر فی الحال جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید :

بزنس -